سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ سے نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق کی ملاقات

0
46

سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ سے نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق کی ملاقات حکومت سندھ تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، نجم احمد شاہ کراچی(16 مارچ 2021)سیکرٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ سے نیشنل لابنگ وفد برائے اقلیتی حقوق کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تمام اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق اور ضروریات کی فراہمی کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور صوبے کی تمام اکائیاں ایک گلدستے کی مانند ہیں۔سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق سندھ ہندو میرج ایکٹ کی منظوری کے بعد گراس روٹ لیول تک اس کے نفاذ اور ثمرات سے اقلیتی برادری کو مستفید کرنے کے لئے حکومت سندھ سنجیدہ اور متحرک ہے۔ نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لئے تمام عقائد کے ماننے والوں نے یکساں قربانیاں دی ہیں اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی اقلیتی برادری ملکی سالمیت اورمضبوطی میں ہر آول دستہ کی مانند ہے۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے وفد کے شرکا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب آہنگی اور یگانت وقت کی ضرورت بھی ہے اور قومی تقاضہ بھی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے دروازے ہمیشہ تمام لوگوں کے کھلے ہیں اور شہر اور صوبے کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز یکجائی کے ساتھ کام کریں۔ نجم احمد شاہ نے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ایسٹر سے قبل تمام مسیحی ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں۔وفد کے شرکا میں ممبر صوبائی اسمبلی نوید انتھونی، پربھو ستیانی اور جے پرکاش بھی شامل تھے۔

Leave a reply