سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا جنوبی پنجاب کے لیے پیکج

0
45

ملتان:سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا جنوبی پنجاب کے لیے پیکج ،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ تونسہ میں بیوٹیفیکیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ پی ایچ اے کی چار اسکیموں پرترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ تونسہ پارک میں عوامی سہولیات کی تمام اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار تونسہ میں پی ایچ اے،پی ایچ ای، سیوریج، ٹف ٹائلز، لائٹس، ہسپتال اور بیوٹیفیکیشن پلان کے معائنے اور بریفنگ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمٰن، اسسٹنٹ کمشنر محمد سعد اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ملک جواد بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تونسہ میں بیوٹیفیکیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ تونسہ میں پارک کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔پارک کو فیملیز کے لئے ساز گار بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائلز اور لائٹس کی معیاری انداز میں تنصیب کی جائے۔ شہر میں درختوں کی شجر کاری کو یقینی بنایا جائے انڈس روڈ تونسہ پر درختوں کی شجر کاری کے لئے پی ایچ اے اور پی ایچ ای کو ٹاسک دے دی گیا ہے۔

پار ک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائز ہ لیتے ہوئے کہا کہ پارک میں عوامی سہولیات کی تمام اشیاء مہیا کی جائیں۔ جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ عوامی مسائل کا حل موجود ہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تونسہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتریں سہولیات مہیا کی جائیں۔ایمبولینس کو فعال رکھا جائے۔ پارک کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے شجرکاری کے سلسلے میں پودا لگایا اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ

Leave a reply