سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں تعینات گریڈ 18 کی گائنا کولوجسٹ کو اسی جگہ پرڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی عہدہ بھی دیدیا

0
38

سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں تعینات گریڈ18کی گائنا کولوجسٹ کو اسی جگہ پرڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی عہدہ بھی دیدیا،وزیر صحت ڈاکٹر عذار پیچوہو کے نوٹس لینے کے بعد سیکریٹری صحت کو اپنی نوکری خطرے میں نظر آنے پر گریڈ18کی گائنا کولوجسٹ سے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا عہدہ واپس لے لیا۔
اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میں اعلی افسران کی من مانیاں اور بد عنوانی عروج پر ہے۔محکمہ صحت میں منظور نظر اور طاقتورافراد پر نوازشات کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سینئر ڈاکٹر زاپنا حق ملنے کی آس میں عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہو رہے ہیں۔سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے حالیہ دنوں سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں پہلے سے تعینات گریڈ18کی گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر انیلا صدف کوسندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کراچی میں ہی ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے اضافی عہدے پر بیٹھا دیا تاہم بد قسمتی سے معاملہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے علم میں آگیا اور وزیر صحت نے سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی سے معاملے کی جواب طلبی کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا، ڈاکٹر انیلا صدف کوڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ مقرر کرنے پر سیکریٹری صحت کو جب اپنی نوکری خطرے میں پڑتی نظر آئی تو انہوں نے فورا ڈاکٹر انیلہ صدف سے ڈپٹی ایم ایس سروسز اسپتال کا عہدہ واپس لینے کا حکم جاری کر دیا اور نئے احکامات تک انہیں سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتا ل کراچی کے نئے گائنی وارڈ میں انچارچ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ میں منظور نظر افراد کو اسی طرح ترجیح دیکر میرٹ کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں اور اس معاملے میں وزارت صحت کیساتھ سیکریٹری صحت اور محکمے کے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ معاملے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذار پیچوہو کا کوئی لینا دینا نہیں تھا اس لئے انہوں نے یہاں میرٹ کی لاج رکھ لی اگر یہی کام ان کے اشارے پرکیا جاتا تو عہدہ واپس لینے یا عہدے سے ہٹائے جانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتاتھا۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے میں میرٹ کو نظر انداز کر کے سسٹم کو کمزور کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اہل افسران و ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

Leave a reply