کراچی: صوبے میں 11 مقامات پر دفعہ 144 نافذ ،گڑبڑکرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں 11مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی،
دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کیلئے جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائدہوگی، پابندی کا اطلاق صوبے کی ہائی ویزپر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں پابندی کا اطلاق 17اپریل سے آئندہ 2 ماہ کیلئے ہوگا۔ صوبے کے مختلف مقامات سمیت ہائی ویز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اندرون شہر جانے والی شاہراؤں پر دھرنے نہیں دیے جائیں گے، ، نیشنل ہائی، انڈس ہائی وے اور ریلوے ٹریک ، ناردرن بائی پاس، حب روڈ،ماڑی پور، شارع فیصل، لیاری ایکسپریس وے، ودیگربھی شامل ہیں