سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات، اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

0
51

سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات کیپٹن (ریٹائرڈ) اکبر حسین درانی کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ،سیکرٹری وزارت انسداد منشیات کاعہدہ سنبھالنے کے بعد اے این ایف ہیڈکوارٹر کا پہلا دورہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری)نے سیکرٹری انسدادِ منشیات کا استقبال کیا۔ ڈی جی اے این ایف کی سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کو اے این ایف کی جانب سے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

اے این ایف منشیات کے عادی افراد کو مفت علاج کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے، اے این ایف منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے آگاہی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہو ئے ہے۔
سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اورقومی و علاقائی و عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کے بھرپورکردار کو سراہا۔ سیکرٹری انسدادِ منشیات نے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a reply