سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے جھنگ روڈپر گاڑیوں کی روڈ فٹنس اور کاغذات کی چیکنگ کی ہے ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے چیکنگ کے دوران کاغذات مکمل نہ رکھنے پر4گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا جبکہ24گاڑیوں کے چالان کر کے انہےں مجموعی طورپر 21000ہزار روپے جرمانہ بھی کیاہے ۔ سفر کرنے والے خضرات نے اس اقدام پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کیا مسافروں کا کہنا تھا کہ ناقص گاڑیوں اور سلنڈروں سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں اس چیکنگ کے عمل سے اس حادثات پر قابو پانے میں مدد ملے گی

Shares: