ڈینگی کے تدارک کیلئے بھاری فنڈز خرچ کئے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈینگی کے خلاف تمام اداروں ‘ سول سوسائٹی کو تحریک کاکردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر راشد منصور کا اجلاس کے شرکاء سے خطاب جبکہ ڈی سی سرگودہا نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ‘ تحصیل ہسپتالوں او رپرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق
صوبائی سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھاری فنڈز خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو اس مرض سے محفوظ بنانا ہے۔ ڈینگی کے خلاف تمام اداروں اور سول سوسائٹی کو ایک تحریک کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔موسم کی شدت کے ساتھ ہی لاروا کی نشونما رک جائے گی اور ڈینگی کے خطرات ختم ہو جائیں گے لیکن ہماری کوششیں مزید تیز ہونی چاہیں ۔ اس امر کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد اور ڈی ایچ او کی علاوہ تمام صوبائی وضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ آگہی مہم کو فعال بنا کر ہم ڈینگی پر قابو پاسکتے ہیں ہر پاکستانی شہری کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے او رتمام لوگوں تک ڈینگی کے بارے احتیاطی تدابیر بارے پیغام پہنچانا چاہیے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا ‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکے علاوہ ریڈیو پر بھی فعال مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلباءکے لئے خصوصی سیشن منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کو صحت عامہ کی تمام ترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے ۔موجودہ صورتحال میں ڈینگی موبائل ٹیموں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بس اڈوں ‘ ریلوے اسٹیشنوں پر ڈینگی کے بارے خصوصی کا¶نٹر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے علماءکرام پر زور دیا کہ وہ اپنے منبراور محراب سے ڈینگی کے بارے پر چار کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی ایچ کیوسمیت تمام تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کے وارڈز قائم کئے جاچکے ہیںجبکہ شہر کے پندرہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی پانچ پانچ بیڈز کے وارڈز مختص کردیئے ہیں جہاں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر ان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو رہاہے جبکہ تمام اے سی صاحبان بھی روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں ساڑھے پانچ سو سرولینس ٹیمیں کام کر رہی ہیں او راب تک 18لاکھ سے زائد گھروں اور 60ہزار کے قریب آ¶ٹ ڈور مقامات کی سرولینس کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں پانچ ہزار کے قریب لاروا کے مشتبہ مقامات پائے گئے جن میں سے 95مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔ مشتبہ مقامات کی جیوٹیگنگ بھی کی گئی جبکہ تمام مقامات کے گردونواح کے پچاس گھروں پر سپرے بھی کیاگیا ہے ۔ بعدازاں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ڈینگی وارڈز میں مریضوںکی عیادت کی او ران کو صحت عامہ کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کاتفصیل سے جائزہ لیا او راس ضمن میں خصوصی احکامات بھی جاری کئے ۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کابھی دورہ کیا او روہاں پر قائم ڈینگی وارڈ کاجائزہ لیا۔