کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے:امریکہ بڑی سازش کھیل گیا

0
48

واشنگٹن: کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے:امریکہ بڑی سازش کھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے صدر طیب اردوان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمہ داری ترک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کابل ایئرپورٹ فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی غیر ملکی وفود کی افغانستان آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا رہے گا۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سُلیوان کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

دوسری طرف دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکہ کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی ترکی کے حوالے کرکے اصل میں خطے میں ترکی اورچین کے درمیان بہت بڑی خلیج پیدا کردی گئی ہے ،چین پہلے ہی ترکی سےنالاں ہے کہ ترکی ایغورمسلمانون‌کی مدد کررہا ہے اورایسٹ ترکستان جہادی تحریک کوسپورت کررہا ہے اب جب ترکی افغانستان میں موجود ہوگا تویقینا افغانستان میں ترک النسل مجاہدین کوحوصلے ملیں گے اوراس کانتجہ یہ ہوگا کہ چین میں زیرعتاب ایغورمسلمان جن کے بارے میں کہاجاتا ہےکہ وہ بھی اصل النسل ترک ہیں کوچین کے خلاف مزاحمت کے لیے اخلاقی مدد حا صل ہوگئی جس کا نتیجہ خطے میں چین کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے کا موقع ملے گا اورامریکہ اوراتحادیوں کوبھی موقع ملے گا کہ وہ چین کے خلاف جاری تحریکوں کی مدد کرسکیں‌

Leave a reply