اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی:مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد:سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے سے خارج کرنے کا بھارت کا مطالبہ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے "بھارت پاکستان سوال” کے ایجنڈے آئٹم کے تحت مسئلہ کشمیر کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی مطالبے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ممبر نے کہا کہ کوئی ریاست یکطرفہ طور پر ایجنڈے کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایجنڈے کی تشکیل قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ صرف 15 رکنی کونسل کے اتفاق رائے سے ہی اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس50 لاکھ ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے مسلمانوں کو کشمیر سے دیس نکالا دینے اور کشمیر کا نام نقشہ سے مٹانے پر تل گئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اٴْن کے اس شیطانی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر کے تیرہ کروڑ نوجوان اٴْٹھ کھڑے ہوں اور سیاست، سفارتکاری، ابلاغی محاذ اور اگر ضرورت پڑی تو عسکری محاذ پر بھارت کو شکست دے کر کشمیر کو بچائیں۔

Comments are closed.