تربت میں بڑی دہشتگردی،میجر ندیم سمیت6 جوان وطن پر قربان

0
75

راولپنڈی :تربت میں بڑی دہشتگردی،میجر ندیم سمیت6 جوان وطن پر قربان،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ تربت میں شرپسند عناصر کی طرف سے دہشت گردی کی ایک کارروائی میں ایک میجر سمیت پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے ہیں. دہشتگردوں‌نے پاک فوج کے جوانوں‌کو آئی ای ڈی کا نشانہ بنایا.

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز تربت میں‌پیش آیا جو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب واقع ہے. اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے یہ کارروائی کوہ مراد کے علاقہ میں‌ کی. جس کے نتیجہ میں میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی جوان شہید ہو گئے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جوان ایف سی کے ایک قافلے کے ساتھ کیچ میں پٹرولنگ کے بعد واپس آ رپے تھے کہ ان کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے نشانہ بناگیا گیا.

آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق جس کے نتیجہ میں میجر ندیم بھٹی سکنہ حافظ آباد، نائیک جمشید سکنہ میانوالی، لانس نائیک تیمور سکنہ تونسہ شریف، لانس نائیک خضر حیات سکنہ اٹک، سپاہی ساجد سکنہ مردان اور سپاہی ندیم سکنہ تونسہ شریف شہید ہو گئے. ایک جوان زخمی بھی ہوا.

حافظ آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق میجر ندیم عباس بھٹی کا تعلق پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے ایک نامور سیاسی خاندان سے ہے. وہ سابق ضلعی ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی،تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری شوکت علی بھٹی کے چچا زاد اور سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسین بھٹی کے بھتیجے تھے.

شہید میجر ندیم عباس بھٹی نے بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے. شہید میجر ندیم بھٹی 2 نومبر 1984ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے 14 اپریل 2007 کو پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور وہ 126 ونگ مکران میں تعینات تھے. ان کی نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9 بجے برج دارا میں ادا کی جائے گی.

Leave a reply