ٹانک:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبارہلاک

0
51

ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تصدیق شدہ انٹیلی جنس اطلاعات پر ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

Leave a reply