سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلیے خصوصی سیل قائم
: سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن کیلئے خصوصی سیل کا قیام کردیا گیا ، سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آراو سے منسلک ہے ، سیکیورٹی گارڈکو بھرتی سے قبل تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن سے متعلق خصوصی سیل آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیل کا کمپیوٹرائز سسٹم نادرا اور سی آر او سے منسلک ہے پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو بھرتی کرنے سے قبل تصدیقی سرٹیفیکٹ لینا ہو گا غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیل میں 57 سیکیورٹی گارڈز کی ویری فکیشن میں 3 کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا۔