پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

0
42

راولپنڈی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیموں کی اسٹیڈیم آمدو رفت کے موقع پر مری روڈ کو سکستھ روڈ سے بند کردیا جائے گا میچ کے دوران ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو تک مکمل بند رہے گی، راولپنڈی سائیڈ سے ڈبل روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے جاسکے گی۔

آسٹریلوی کرکٹرزکے خاندان کو بھارت کیجانب سے دھمکیاں ، پی سی بی کا رد عمل

شائقین کرکٹ کے لیے دو پارکنگ لاٹس راول روڈ پر قائم کردی گئی ہیں، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، ٹیموں کی آمد کے وقت فیض آباد کو بھی بند کردیا جائے گا۔ اسلام آباد کی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی-

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سرہے،رمیز راجا

سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ ٹیسٹ میچ کی تیاری کرنے کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں دونوں ٹیمیں آج باؤلنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی، پاکستانی ٹیم کا آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں تیسرا پریکٹس سیشن ہوگا، جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کا آج پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

Leave a reply