ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کینسر مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین نے ہسپتال مشینری پر ہلا بول دیا۔ پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے اجلاس طلب کر لیا پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن صوبائی نائب صدر ڈاکٹر راحیل,پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن صدرDHQمعروف خان,جنرل سیکرٹری سردار شفاقت ودیگر سٹاف نے شرکت کی۔
DHQ ہسپتال پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن صدر ڈاکٹر معظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سیکورٹی کے ڈاکٹرز ودیگر ہیلتھ ملازمین ڈیوٹی نہیں کریں گے اور سیکورٹی ایکٹ 2020کا نفاذ عمل میں لایا جائے تاکہ ڈاکٹرز بحفاظت ڈیوٹی سر انجام دیں سکیں گزشتہ روز عمررسیدہ شخص حال ٹھنڈا چوا سکنہ شیروان جو پھیپھڑوں کے مرض کینسر میں مبتلا تھا ڈاکٹر کے چیک اپ کے دوران ہی دم توڑ گیا ۔
لواحقین نے بغیر کسی ہجت کے ڈھائی لاکھ سے زائد کی آکسیجن کنسٹریٹر مشین سمیت دروازے کھڑکیاں توڑ ڈالی جسکی مذمت کرتے ہیں ایبٹ آباد پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔
انہوں نے DiG ہزارہ, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی سے مطالبہ کیا کہ DHQ ہسپتال کی سیکورٹی کامعقول انتظام کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز, پیرا میڈیکس سٹاف اور کلاس فور ملازمین بلا خوف عوام کی خدمت کر سکیں۔