09اور 10محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال
رپوٹ(کاشف تنویر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان نے 09محرم الحرام کو منڈی بہاءوالدین شہر میں محلہ صوفی پورہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ 09اور 10محرم الحرام کے کل 123جلوس اور 173مجالس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں ۔ 09محرم الحرام کی اے کیٹیگری کی 02، بی کیٹیگری کی 08اور سی کیٹیگری کی118مجالس کے ساتھ اے کیٹیگری کا 1 0، بی کیٹیگری کے 06اور سی کیٹیگری کے52جلوسوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات ہے ۔ اسی طرح 10محرم الحرام کو بی کیٹیگری کی 02، سی کیٹیگری کی 43اور اسی طرح اے کیٹیگری کے 05، بی کیٹیگری کے 16اور سی کیٹیگری کے 64جلوسوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے ۔