قصور
سیکیورٹی گارڈ سے اچانک پمپ ایکشن شاٹ گن چل گئی،5 افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے قریب نجی ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈ سے 12 بور پمپ ایکشن شاٹ گن اچانک چل جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے
زخمیوں کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور لیجایا گیا جہاں کم زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا تھا
شہری حلقوں نے ڈی سی قصور و ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سیکیورٹی گارڈز کے ویپنز کو چیک کیا جائے کیونکہ بیشتر ہتھیار کئی دہائیاں پرانے ہیں اور بیشتر سیکیورٹی گارڈ بھی غیر تربیت یافتہ ہیں
ان غریب مجبور سیکیورٹی گارڈز کو سیکیورٹی کمپنیاں بہت کم پیسوں میں ماہانہ تنخواہ پہ رکھ لیتی ہیں اور انتہائی خستہ حال ہتھیار تھما دیتی ہیں نیز سیکیورٹی گارڈوں سے ڈیوٹی 12’گھنٹے لی جاتی ہے اور اکثر و بیشتر چھٹی کرنے والے گارڈ کی جگہ اسی سیکیورٹی گارڈ کو مذید بارا گھنٹے کے لئے ڈیوٹی پہ روک لیا جاتا ہے جس کے باعث نیند کے مارے سیکیورٹی گارڈز نیم مدہوشی میں ڈیوٹیوں پہ دیکھ جاتے ہیں