غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کا دورہ پاکستان: سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے

0
44

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کے جائزے کے لئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے قبل انتظامات کے جائزے کے لئے سیکیورٹی ایکسپرٹ ڈیوڈ سنیئر لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسرے ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن کل صبح پہنچیں گے۔

رپورٹس کے مطابق نیوز ی لینڈ اور انگلینڈ بورڈز نے دورہ پاکستان کے لئے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں اور ماہرین آئندہ ہفتے سے کا م کا باقاعدہ آغاز کریں گے جبکہ سیکیورٹی ماہرین کو پنجاب اور فیڈرل افسر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی افسر قذافی سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کریں گے ۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کیرنز کامیاب سرجری کے بعد صحتیاب ہونے لگے

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا ایک روزہ میچ 17 ستمبر کو ہو گا-

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں 3 ایک روزہ میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گےدونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں ہوں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے-

غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

نیوزی لینڈ وہ پہلی ٹیم ہوگی جو پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ کے لیےترتیب دیئے گئے بمپر کرکٹ سیزن 22-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کراچی پہنچے گی۔آسٹریلیا بھی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی-

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

Leave a reply