کیلی فورنیا :جن طالبات کےساتھ یونیورسٹی میں جنسی زیادتی ہوئی ہےوہ ہرجانےکےلیےرجوع کریں:یونیورسٹی انتظامیہ،اطلاعات کے مطابق امریکا کی ایک یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنی 700 سے زائد طالبات کو کروڑوں ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے پر رضامند ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی 710سابقہ طالبات نے مقامی عدالت میں دائر مقدمے میں یونیورسٹی کے ماہر امراض نسواں ڈاکٹر جارج ٹنڈال پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے۔

طالبات نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈاکٹر جارج 1990سے 2016 تک ان کے طبی معائنے کے دوران ان سے زیادتی کرتے رہے تھے اور اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کو بتایا بھی گیا تھا لیکن انھوں نے ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جنسی زيادتی روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا گیا ہے اور وہ متاثرہ طالبات کو 85 کروڑ ڈالر سے زائد ہرجانہ دینے پر راضی ہوگئی ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے دی جانے والی یہ رقم کسی تعلیمی ادارے میں جنسی زیادتیوں کے واقعات میں ازالے کے طور پر ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے ۔

Shares: