بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 6 روز سے بجلی، گیس کی فرا ہمی اور موبائل فون سروس معطل ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تاہم انٹر نیٹ سروس جزوی بحال ہے جبکہ ضلع بولان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بجلی کے13 ٹاورز گر گئے۔

باغی ٹی وی : ترجمان کیسکو کے مطابق ٹاور زگرنے سے دادو ، خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی جس سے صوبے کے 27 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے اور کیسکو کے سسٹم میں 700 میگاواٹ برقی قلت کا سامنا ہے۔

ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ 220 کے وی سبی کوئٹہ اور 132 کے وی سبی ۔کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی تاحال بند ہے، بحالی کے لیے بولان کے علاقوں پیر غائب سے ڈھاڈرتک پیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے لیکن زمینی راستہ اور مواصلاتی نظام منقطع ہونے سے پیٹرولنگ اوربجلی کی بحالی میں مشکلات کاسامنا ہے۔

کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ کوئٹہ شہر کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے، برقی قلت کے باعث شہر کے فیڈروں کو باری باری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ادھر 220 کے وی دادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی سپلائی بھی بند ہے جس سے خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی اورخاران کے اضلاع کوبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کیسکو ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں بجلی کی بحالی کی صورتحال معمول پرآنےمیں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے اسکولز اور کالجز کھولنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

سندھ میں ایک اور سیلاب،زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی بکھری میں داخل

صوبے بھر میں تعلیمی ادارے پہلے 29اگست کو کھلنا تھے لیکن محکمہ تعلیم نے اسکولز اور کالجز کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کرتے ہوئے تین ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی جامعات بھی تین ستمبر تک بند رہیں گی۔

سیلاب اور بارشوں کے باعث بلوچستان کے محکمہ جیل نے بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں سے ڈیرہ مرادجمالی اور ڈیرہ اللہ یار کی جیلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار جیل ناقابل استعمال قرار دے دی گئی اور ڈیرہ مراد جمالی جیل میں3 فٹ پانی بھر جانے کے بعد دونوں جیلوں کے 180 قیدیوں کو سبی منتقل کردیا گیا۔

سینٹرل جیل مچھ جانے والاراستہ پل ٹوٹ جانے کی وجہ سے بند ہے، مچھ جیل کے راستے بندہونے کی وجہ سے زیر علاج قیدی کوئٹہ منتقل نہ ہونے کی سبب انتقال کرگیا مچھ کو گیس، پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے جیل میں کھانا پکانے میں مشکلات ہیں، سینٹرل جیل خضدار میں بجلی کی عدم فراہمی سے مشکلات ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع نے جیو نیوز کو بتایا کہ بارش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر صوبے کی تمام جیلوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے ، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔

بلوچستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں 25 سال لگ جائیں گے،عبدالقدوس بزنجو

Shares: