وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پورے سندھ کے دورے پر ہوں ،8 سے 10 اضلاع جاچکا ہوں ،مٹیاری سے ہوتا ہوا بے نظیر آباد اور نوشہرو فیروز اضلاع میں صورتحال کا جائزہ لوں گا،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تحصیل سعید آباد میں بہت زیادہ پانی داخل ہورہا ہے،اخراج کے لیے اقدامات ضروری ہے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی ہے کہ ڈرینج کھود کر پانی کو جلد سے جلد نکالا جائے،کوشش ہے کہ ہاری اور ذمیندار گندم اور ربیع کی فصل بو سکیں ہمیں 1.5ملین ٹینٹ کی ضرورت تھی،اس وقت 4 سے ساڑھے 4 لاکھ موجود ہیں، مدد کے لیے پوری دنیا سے اپیل کی ، یہ مدد ہم کسی احسان کی صورت نہیں لے رہے،ترقی یافتہ ممالک کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، مٹیاری ضلع کا یہ میرا دوسرا دورہ ہے،میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں،ڈینگی کی روک تھام کے لیے ضروری ادویات فراہم کررہے ہیں، عمر کوٹ ضلع میں ڈینگی کا ایشو تھا ،الگ وارڈ قائم کیا گیا ہے،صرف ڈینگی نہیں بلکہ ڈائیریا ، گیسٹرو دیگر امراض کا بھی سامنا ہے،ہمیں تھوڑا وقت لگے گا لیکن ہم مسائل حل ضرور کریں گے آٹے کے بحران پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا،ہم اکتوبر کو سرکاری لیول پر آٹا ریلیز کرتے ہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ 20 اکتوبر تک آٹا ریلیر کیا جائے گا،
قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا دھیان منفی پر وپیگنڈے پر ہے عمران نیازی قومی اداروں کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی پی ٹی آئی نے سیلاب زدگان کے لیے امداد روکنے کی کوشش کی پی ٹی آئی نے امداد روکنے کےلیے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر پھیلائیں،
عمر کوٹ میں سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی روک لی- عمر کوٹ میں چھاچھرو روڈ پر سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ ان کے علاقوں سے پانی نکالا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔
بارشوں اورسیلا ب سے ڈیڑھ کروڑ لوگ سندھ میں بے گھر ہوئے ،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے جس کے بعد متاثرین نے انہیں جانے کی اجازت دی اس سے قبل سیلاب متاثرین نے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی، منظور وسان اور خورشید شاہ کے بیٹے کی گاڑیاں بھی روکی تھیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنقید ضرور کریں لیکن بتائیں بھی کہ کہاں مسئلہ ہے، میں خود ہر جگہ پہنچ رہا ہوں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ،عمر کوٹ ، کیٹی بندر گھارو سمیت مختلف شاہراہوں پر بات ہوئی،جو جگہیں بند ہیں وہاں نیشنل ہائی وے اور ہم ساتھ مل کر کام کررہے ہیں –
سمندر میں لانچ کےاندر دم گھٹنےسے 3 افراد جاںبحق ہو گئے
انہوں نے کہا تھا کہ انڈس ہائی وے پر 8 سے 10 فٹ پانی ہے،اللہ کی طرف سے آزمائش آئی ہے بارشوں اورسیلا ب سے ڈیڑھ کروڑ لوگ سندھ میں بے گھر ہوئے ،جو بھی خیمے دستیاب تھے دے دیئے گئے، 15 لاکھ مزید چاہیئں راشن کےلیےسب سے رابطہ کررہے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں تیسرا چکر لگا رہا ہوں،میں آگے مزید اضلاع جارہا ہوں،جو لوگوں کو چھوڑ کرگئے ہیں ان سے حساب کریں گے- حکومت سے مطالبہ کرنا متاثرین کا حق ہے،ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اگر حکومت صبر چھوڑے گی تو مشکلات ہونگی،سندھ کی سر زمین پر 120 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے،ماہرین نے تجویزدی کہ پانی کو گھما دیں، مجھے یہ بتائیں کہ پانی کو کس طرح گھما سکتے ہیں-