وزیر اعلیٰ کا حکم؛ رمضان پیکج کے تحت بلوچستان میں سیلاب زدگان میں راشن تقسیم

وزیراعلی بلوچستان رمضان پیکج کے تحت بلوچستان کے دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی مستحق خاندانوں،معزوروں، اور بیواؤں میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ کی نگرانی میں صاف و شفاف اور منظم طریقیسے راشن تقسیم کیا گیا تاکہ رمضان المبارک میں غرباء و مساکین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے

جبکہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اس ریلیف کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان، معذور و بیوہ اور بے سہارا نادار افراد مستفید ہوسکیں ماہ صیام کے آخری عشرے اور عید کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے حقدار لوگوں تک اشیاء خوردونوش کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عامر شہزاد کی موت کو جے آئی ٹی نے طبعی قرار دے دیا
عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں ایک اور انکوائری کا آغاز
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
مزید یہ بھی کہا گیا کہ اس عمل سے مہنگائی کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری جارہی ہیں اور عید کے موقع پر مستحق لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ تمام راشن منصفانہ انداز میں تقسیم کیا جائے جس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

Shares: