سیرتِ نبوی پرعمل کے سوا کوئی چارہ نہیں،آنے والی نسل کی بھی انہیں اصولوں پررہنمائی کریں:سیرت کانفرنس سےمقررین کا خطاب

لاہور:دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز اسوہ حسنۃ میں ہے،اسلام معاشرے میں امن وامان وبھائی چارے کا درس دیتا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ربیع الاول کے آتے ہی سیرت کانفرنسز ،جلسےاورجلوسوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے،ایسا ہی ایک سلسلہ جو کہ کئی سال سے جاری ہے لاہورمیں منعقد ہوا،جس میں بڑی بڑی علمی شخصیات نے شرکت کی اوراپنی مفید گفتگو سے حاضرین کی دل جوئی کی

 

 

ذرائع کے مطابق لاہورکے معروف صبغتہ اللّٰہ ایجوکیٹر والنٹیئرز گروپ پاکستان نے اپنے سالانہ سیرت البنی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس اور پرائز ڈسٹریبیوشن سیریمنی کا اہتمام نولکھا ہال لاہور میں کیا ۔جس میں ملک کے نامور شخصیات نے شرکت کی اور اپنے دست مبارک سے صبغتہ اللّٰہ ایجوکیٹر والنٹیئرز گروپ کے اسٹوڈنٹس اور پوری ٹیم کو اعزازات سے نوازا

 

 

ذرائع کے مطابق اس بابرکت تقریب میں طیب مکی کوآرڈینیٹر پاکستان حج والینٹئرز گروپ مکہ مکرمہ اور اسٹریٹجک پلیئنگ کوآرڈینیٹر صبغتہ اللّٰہ ایجوکیٹر والنٹیئرز گروپ پاکستان نے صبغتہ اللّٰہ گروپ کی چیف کوآرڈینیٹر صائمہ شفیق سلفی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صبغتہ اللّٰہ والنٹیئر گروپ کا تعارف کروایا اور کہا کہ اس گروپ کا تعلق نہ کسی سیاسی جماعت سے ہے اور نہ ہی کسی خاص ایک دینی جماعت سے یہ گروپ خالصتاً اللّٰہ پاک کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے انبیاء کے میشن پر کام کر رہا ہے جو کہ فی سبیل اللّٰہ اللّٰہ پاک کے پاک قرآن اور نبی پاک کے فرمان کی تعلیم دینے میں کوشاں ہیں۔ اور خیر کے کام کبھی روکا نہیں کرتے بلکہ رہتی دنیا تک آباد رہیں گے۔ ان شاءاللہ

 

 

سیرت کانفرنس کے مرکزی مہمان اورمعروف ماہر تعلیم رائے منظور ناصر صاحب جو کہ اس سے پہلے بڑے عہدوں‌MD punjab Curriculum and Textbook Board DG QAED Deputy Commissioner Govt of punjab Pakistan پرفائز رہ چکے ہیں ،انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت النبی کی روشنی میں تجزیہ نفس پہ لیکچر دیتے ہوئے صبغتہ اللّٰہ ایجوکیٹر والنٹیئرز گروپ کے کام کو سراہا اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

 

 

ذرائع کے مطابق اس اہم تقریب میں ڈاکٹر عارف صدیقی صاحب نے دور حاضر میں اصلاح نسواں اور دور نبوی میں ان کا کردار پر روشنی ڈالی اوراس بات پرزور دیا کہ اسلام عورت کوبہت تکریم دیتا ہےاورعورت کی تربیت پر خاص توجہ بھی دیتا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی بچیوں کی اسلام کے مطابق تربیت کریں‌ اورموجودہ حالات میں مسلمان خاتون کی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں

 

نولکھا ہال لاہورمیں ہونے والی اس سیرت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر مصطفیٰ صاحبChairman Department of Islamic and civilization نے سیرتِ نبوی اور عقیدت اطاعت کے درجات پہ روشنی ڈالی اور صبغتہ اللّٰہ ایجوکیٹر والنٹیئرز گروپ کی خدمات کو سراہا۔

 

اس تقریب سعید کی اہم شخصیت اورمہمان خصوصی ڈاکٹر سمیع اللہ فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیوں کےلیے سیرتِ نبوی پرعمل کے سوا کوئی چارہ نہیں ، ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی اوراپنی آنے والی نسل کی بھی انہیں اصولوں پررہنمائی کریں

 

 

لاہورمیں منعقدہ سیرت کانفرنس سے بڑی علمی شخصیات نے خطاب کیا ،مقررین نے اپنے خطاب میں سیرت النبی کے مختلف پہلووں کواجاگرکیااورتاکید کی کہ ہماری دنیاوی اوراخروی زندگی کی کامیابی کا راز سیرت رسول کی اتباع میں مضمر ہے

 

 

سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سارے جہانوں کے لئے رحمت تھے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم نے سلامتی والے دین کو خوف کی علامت بنا دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بعثت کا سلسلہ ختم ہو چکا اور نبوت کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ان کے پیغامات اور عمل کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری امت پر عائد ہوتی ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے اور امن و ترقی کی منزل نبی رحمت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی پر عمل کرنے سے ہی مل سکتی ہے۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ سیرت کانفرنس کے ذریعے ہم امت مسلمہ خصوصاً نوجوان نسل کو دین اسلام اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ اپنانے کی دعوت دیتے ہیں‘ جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے کلام قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں معاشرے کی تمام ضروریات اور انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنما اصول موجود ہیں‘ ہمارے دین اسلام کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت بھی ہے

مقررین کا کہنا تھاکہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت اوردشمنی ایک منصوبہ بندی کا حصہ ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک مسلمانوں کے درمیان اتحاد واتفاق پیدا نہیں ہوگا عالم کفرایسے ہی پریشان کرتا رہے گا

 

 

مقررین نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورگستاخان رسول کی حمایت کرنے پرفرانسیسی صدر کی شدید مذمت کی،

مقررین نے فرانسیسی صدر کی اسلام دشمنی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کا دماغ مفلوج نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ایوانوں نے اس گستاخی پر قرارداد متفقہ منظور کی ہے ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کو عمارتوں پر چسپاں کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے مذمت کی ہے، انہوں نے کہا ترک صدر ایردوان کے اس بیان کو خراج پیش کرتے ہیں جس میں انہوں نے فرانسیسی منصوعات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی

مقررین کا کہنا تھا کہ صد افسوس ہے کہ فرانسیسی صدر میکران نے جان بوجھ کرنا صرف مسلمانوں بلکہ اپنے شہریوں کے کے جذبات کو بڑھکایا ہے۔ انہوں نے اسلام کی اصل تعلیمات کو سمجھے بغیر دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔جس کی جتن بھی مذمت کی جائے کم ہے

Comments are closed.