صحت سہولت کارڈ تحریر : راجہ ارشد

0
44

ہر انسان کی طرح میری بھی ایک دلی خواہش تھی کہ اپنے وطن کے لوگوں بالخصوص غریب غرباء کو مُفت علاج کی سہولت فراہم ہو یہ وہ خواب ہے جسکی تکمیل کیلئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے نہ صرف کوشش کی بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا دہا۔

لیکن جس کٹھن اور مشکل ترین معاشی حالات میں یہ کارنامہ سرانجام دیا گیا ہم سب کے لئے وہ جاننا بھی بہت ضروری ہے ۔دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ اس وطن کی معیشت نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ستی کے باعث آخری ہچکولے کھا رہی تھی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بدترین سطح کو پہنچ چکا تھا، بین الاقوامی قرضوں کا بوجھ ملکی وسائل سے کئی گنا بڑا تھا ۔ وطن عزیز کا ہر ادارہ اقرباپروری کام چوری، رشوت خوری اور من پسند مراعات کے انبار تلے پس چکا تھا اور ہمارے تجزیہ کار جو ہر روز شام کو تیار ہو کر ٹی وی پر بیٹھ جاتے ہیں وہ تو ملک کےدیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہے تھے ۔

ایسے میں ایک مرد قلندر کلمہ حق بلند کر کے اٹھا جسے دنیا عمران خان کے نام سے جانتی ہے ۔عمران خان اقتدار سنبھالتے ہوئے ڈوبتی نیا کو کنارے لگانے میں ہمہ تن گوش مصروف ہو جاتا ہے۔
وطن عزیز کی معیشت میں لگے زخموں کے اعداوشمار کی جامع تفصیل کے پیش نظر درست سمت کا تعین کرتے ہوئے بنیادی امور ہی ابھی انجام پائے تھے۔ کہ اچانک پوری دنیا کرونا کے باعث جیسے روک سی گئی ۔ گویا معاشی نشونما کو الٹا پہیہ لگ گیا۔اس بحران میں عمران خان نے اللہ کے فضل و کرم سے، نہ صرف کرونا پر قابو پایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی اپنے پاوں پر کھڑا کیا ۔ آج الحمدللہ پاکستانی برآمدات گزشتہ دو دھائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

تاریخی خسارے اور کرونا وبا جیسے مشکل حالات میں کپتان اور کچھ بھی نہ کرتے تو معیشت کو بہتری کی جانب لانا بذات خود ایک عظیم کارنامہ ہے لیکن آپ نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ احساس پروگرام کے نام سے غریب اور مستحق افراد میں بڑا شفاف طریقہ اپناتے ہوئے نقد رقوم تقسیم کیں۔بیواؤں نادار اور مستحق ضعیف پاکستانیوں کیلئے وظائف مقرر کئے۔ 
یہ وہ پس منظر ہے کہ جس میں خستہ حال معیشت کو سنبھالا دیتے ہوئے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسا تاریخ ساز کام سرانجام دیتے ہوئے پختوانخواہ اور پنجاب کے شہریوں کو بلا تخصیص صحت سہولت کارڈ کے تحت ہر خاندان کو ایک ملین روپے کی انشورنس مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا یہ کارنامہ پاکستانیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہاں روٹی کپڑا مکان اور غریب عوام کو سہولت دینے کے نعرے تو خوب گائے گئے لیکن عملی طور پر ایسے عظیم کارنامے انجام دینے کیلئے جس احساس، محبت اور ہمدردی اور کی ضرورت ہوتی ہے وہ قیام پاکستان سے اب تک کی تاریخ میں صرف کپتان کی صورت ہی ملی ہے۔

اللہ پاک ہم سب کا حامی ناصر ہو

@RajaArshad56

Leave a reply