صرف جسمانی تندرستی ھی صحت مند رہنے کی واحد بنیاد نہیں ہے۔ صحت مند ہونے کا مطلب ذہنی اور جذباتی طور پر فٹ ہونا ہے۔ صحت مند ہونا آپ کے مجموعی طرز زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ صحت مند طرز زندگی گزارنے سے ھر قسم کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھنا آپ کی خود اعتمادی اور اپنے اچھے امیج کے لیے اہم ہیں۔ آپ کے جسم کے لیے جو صحیح ہے وہ کریں اور صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھیں ۔
ایک صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ، آپ کو صحت بخش خوراک کی ضرورت ہے۔ اپنی خوراک میں زیادہ پھل اور سبزیاں دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء شامل کریں اور کاربوہائیڈریٹ ، زیادہ سوڈیم اور غیر صحت بخش چربی کم سے کم کھائیں۔ جنک فوڈ اور مٹھائیوں سے پرہیز کریں ۔ فاقے کرنے سے وزن کم نہیں ھوتا بلکہ اس طرح آپ کی بھوک مزید بڑھ جاۓ گی جب آپ کھانا دوبارہ سے شروع کریں گے ۔
اچھی غذائیت:
اچھی غذائیت اکثر کئی بیماریوں سے بچنے کے لیے دفاع کی پہلی لائن ہوتی ہے ، صحت مند زندگی کا سب سے پہلا اصول اچھی خوراک ھے ۔
پانی:
اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ پانی پیئں،
منشیات:
کوشش کریں ھر قسم کے نشے سے خود کو بچائیں اگر کسی بھی قسم کا نشہ یا سگریٹ کے عادی ھیں تو کسی اچھے ماہر نفسیات کی مدد سے اسے چھوڑا جا سکتا ھے۔
اچھا رویہ:
ایک مثبت رویہ آپ کی توانائی کو بڑھاتا ہے ، آپ کو ایک مضبوط انسان بناتا ھے جو دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے ، اور آپ میں مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ آتا ھے ۔ سب کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں اور دوسروں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو معاف کر دیا کریں اس سے دلی سکون حاصل ھوتا ھے۔
ورزش:
جسمانی ورزش ، یوگا، ایروبک ، واک، تیراکی آپ کے جسم کو مضبوط بناتی ھے اور فالتو چربی کم کرنے میں مدد کرتی ھے اور ورزش کسی بھی قسم کے ذھنی دباؤ کو کم کرتی ھے یہ ضروری نہیں کہ آپ جم میں جا کر سخت ورزش ھی کریں لیکن آپ کو ہر ممکن حد تک فعال رھنے کی ضرورت ہے۔ آپ آسان ورزش کر کے اپنے آپ کو حرکت میں رکھیں۔ وہی کریں جو آپ کا جسم آپ کو کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بس ضروری یہ ہے کہ آپ ورزش جاری رکھیں۔ ہفتے میں کم از کم پانچ دن ورزش کریں اور کم از کم تیس سے چالیس منٹ تک ورزش کریں ۔
مشاغل:
ایسے کاموں میں خود کو مصروف رکھیں جو آپ کو پسند ھیں روزانہ کے کام اور ذھنی دباو سے خود کو بچانے کے لیے بریک ضرور لیں ۔
دوست:
مثبت سوچ کے لوگوں سے دوستی رکھیں۔ تمام مسائل سے بچا نہیں جا سکتا۔ لیکن کوشش کی جا سکتی ہے دوستوں کی حوصلہ افزائی اور تعمیری تنقید سے آپ کو بہتر بننے میں مدد ملے گی ۔ھمیشہ زندگی کے روشن پہلو کو دیکھنے کی عادت ڈالیں۔ بدترین صورتحال میں بھی کچھ اچھا اور مثبت ضرور ھوتا ھے ۔ اس پر غور کریں۔ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا اتنا مشکل نہیں ہے جو کچھ آپ کرتے ہیں کرتے رہیں اور اوپر درج صحت مند رہنے کی تجاویز کو خود پہ لاگو کریں-یقینا آپ بغیر کسی دقت کے معاشرے کے اچھے فرد بن سکتے ھیں ۔
ٹویٹر: @Oye_Sunoo