صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری پھر ہڑتال کیوں؟ عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ،عدالت نے مریضوں کو بلاتعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی کاحکم دے دیا

ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا

عدالت نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں کہا کہ ڈاکٹرہڑتال کرکے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق اورحلف کے تحت ڈاکٹرز کا پیشہ لازمی سروس ہے۔ حلف کے تحت ڈاکٹرز لازمی سروس سے انکار نہیں کرسکتے۔

نواز شریف کا علاج ،14 روز میں کتنے لاکھ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا؟

Shares: