اسلام آباد : پی آئی اے کے طیارے کا تحویل میں لیا جانا:معاملہ حل ہوجائے گا:وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لئے جانے کے معاملے کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لئے جانے کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن ، متعلقہ حکام اور پی آئی اےسے رابطے میں ہے ، معاملے کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ مسافروں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے ، مسافروں کو متبادل ذرائع سے بھیجنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئےگئے ہیں۔ مسافر آج رات کوالالمپور سے پرواز ای کے343سےروانہ ہوں گے۔

Shares: