پرویز الہیٰ کے سیلاب متاثرہ علاقہ کے دورے پر احتجاج کرنیوالے متاثرین پر مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ کی بستی احمدانی میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آمد پر احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے علاقے کا دورہ کیا تو سیلاب متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ملنے کی کوشش کی اور ان کے سامنے اپنے مسائل رکھنے کی کوشش کی تا ہم مقامی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو وزیراعلیٰ تک نہ آنے دیا بلکہ چند مخصوص لوگوں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروائی، جس پر سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی واپسی کے بعد سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بستی احمدانی کے مقام سے بند کر دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور احتجاج کرنے والے سیلاب متاثرین کو شرپسند قرار دے کر مقدمہ درج کروا دیا، سیلابی متاثرین کے خلاف مقدمہ تھانہ کالا میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 28 سیلاب متاثرین کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 250 نا معلوم ملزمان لکھے گئے ہیں، مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نےب ستی احمدانی اور گردونواح کے تقریبا تین سوسیلاب متاثرین جن کے گھراجڑ گئے،عمربھرکی کمائی سیلاب کی نظرہوگئی یے اور وہ ابھی ٹینٹس میں موجود ہیں ان کیخلاف اندراج مقدمہ ظلم ہے،قابل سخت مذمت یے۔
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نےبستی احمدانی اور گردونواح کےتقریباتین سوسیلاب متاثرین جن کےگھراجڑ گئے،عمربھرکی کمائی سیلاب کی نظرہوگئی یے اور وہ ابھی ٹینٹس میں موجود ہیں ان کیخلاف اندراج مقدمہ ظلم ہے،قابل سخت مذمت یے۔ @MaryamNSharif @PMGilanifanClub@akleghari@realrazidada pic.twitter.com/sKu4Rr1f7M
— Ahmad Ahmadani (@AhmadAhmadani77) August 4, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے خلاف سیلاب متاثرین نے احتجاج کیوں کیا۔۔۔۔۔۔؟ڈیرہ غازی خان میں اٹھائیس سیلاب متاثرین کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے خلاف سیلاب متاثرین نے احتجاج کیوں کیا۔۔۔۔۔۔؟
ڈیرہ غازی خان میں اٹھائیس سیلاب متاثرین کے خلاف پرچہ درج کرلیا گیا۔ pic.twitter.com/mYyBvpau3R— Rab Nawaz Baloch (@RabNBaloch) August 3, 2022
کب آئین پامال کرنے کے جرم میں عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا؟ بختاور
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے ہسپتالوں اور خیراتی کاموں کے لئے پیسے لئے،انہوں نے دہشت گردی کے متاثرین کو بلیک میلر قرار دیا، زیادتی کرنے والوں کا دفاع کیا، اب انہوں نے سیلاب متاثرین پر مقدمہ کروا دیا، بختاور زرداری کا کہنا تھا کہ کب آئین پامال کرنے کے جرم میں عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا؟
Imran took money intended for hospitals & charity. He called OBL a Shaheed & labelled victims of terrorism blackmailers. Defended rapists. Now he wants to sue flood victims. Raising bar of despicability -look forward to when he is tried of treason for subverting the constitution. https://t.co/9JjMgEPHQi
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 4, 2022
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں راجن پور او رڈی جی خان کا دورہ کیا- ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ غازیخان وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین سے ملنا تک گوارا نہیں کیا متاثرین احتجاج کرتے رہے
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین سے ملنا تک گوارا نہیں کیا متاثرین احتجاج کرتے رہے pic.twitter.com/B6uDJLQ7NU— Ahmed Bhatti ♥️♥️♥️ (@saahmed124) August 4, 2022
ڈیرہ غازی خان ، سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس
جہاں لوگ جاں بحق ہوجائیں وہاں بشری بی بی جانے نہیں دیتی،مریم اورنگزیب
بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی
ملک میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اوربحالی کے اقدامات کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر تعریف کی