میڈرڈ،وفاقی وزیر شازیہ مری نے 26 ویں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، بارشوں ,سیلاب سے 650 ہزار حاملہ خواتین اور 40 لاکھ بچے شدید متاثر ہوئے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کی خواتین اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کے باعث انسانوں کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے،پاکستان میں حالیہ بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کی تازہ مثال ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت بن چکی ہے عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی پر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،امید ہے عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی پر سنجیدگی سےکچھ حقیقی اقدامات اٹھائے گی، موسمیاتی تبدیلی صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں ہے،موسمیاتی تبدیلی صحت، زراعت اور معیشت کیلیےبہت بڑا خطرہ ہے،
واضح رہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی، سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے لئے سردی نے مشکلات بڑھا دی ہیں، رہنے کے لئے چھت نہیں اور اب سردی کی وجہ سے گرم کپڑوں، بستروں کی ضرورت نے کمسن بچوں ،خواتین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل
گھڑی چوری کیس میں سزا ہوگی، قید بھی ہوسکتی ہے، عطا تارڑ
عمران خان نے جیو ٹی وی اور شاہزیب خانزادہ پر برطانیہ، عرب امارات میں قانونی کاروائی کا اعلان کیا ہے