وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے
فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد میں عاصم رضا،طاہر حنیف ملک ،افتخار وٹو،میاں ریاض،عامر رفیق،قیصر رشید، ریاض اللہ ،حافظ احمد شامل تھے . فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 6 کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی، فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو وزیر اعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا . فلورملز ایسوسی ایشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے تقریباً 5 کروڑ روپے کا آٹا اور امدادی سامان دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ متاثرین کی بحالی میں معاونت کے لئے تما م شعبہ ہائے زندگی کے لوگ ہاتھ بٹائیں ۔ متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے ارکان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی تکالیف کے ازالے کیلئے حکومت کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔مصیبت میں گھرے افراد اپنوں کی امداد کے منتظر ہیں۔ اس آزمائش میں ہم سب کو متاثرین کا سہارا بننا ہے۔ اللہ تعالیٰ آڑے وقت میں دوسروں کی مدد کا کئی گنا اجر دے گا۔ کار خیر میں حصہ لے کر اپنا اخلاقی و دینی فرض ادا کریں۔ بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔ معاشرے کے تمام طبقات متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے منصوبے کو عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ لاہور کی ترقی اور لاہور کے شہریوں کی خوشحالی کے لئے سی بی ڈی جیسے منصوبے ضروری ہیں۔ لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ویژن بہت واضح ہے منصوبے سے متعلقہ امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی
معذور افراد کو وزیراعلیٰ پنجاب نے سنائی خوشخبری،
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا دوسرا اجلاس ہوا،3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلے کئے گئے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کیا گیا، اجلاس میں معذور سرکاری ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس2 ہزار روپے سے بڑھا کر 6ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی، معذورملازمین کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی، میوزک ٹیچرز او ربریل ٹیچرز کی پوسٹوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی، 664 معذورڈیلی ویجز ملازمین کی مدت ملازمت میں 3ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی،
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے ڈیلی ویجز ورکرز کے مسئلے کو مستقل طورپر حل کرنے کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی، پالیسی کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ہدایت کی کہ کمیٹی اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اپنے اداروں کے وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں۔ معذور ملازمین کو اپنے آبائی علاقوں کے قریب اداروں میں پوسٹنگ دی جائے۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کے عملے کے لئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور رسک الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں او رمتاثرین کی بحالی کے کاموں میں ریسکیو 1122 کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور اجلاس کے شرکاء نے ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا اور عملے کی خدمات کی تعریف کی ،
اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی، اجلاس میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی ا مداد کی رقم 8لاکھ روپے سے بڑھاکر 10لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، پکا گھر گرنے کے نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 4لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، کچا گھر گرنے کے نقصان کے ازالے کے لئے مالی امداد 40ہزار روپے سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی، بڑے جانور کے نقصان کی صورت میں متاثرہ خاندان کو 75ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے متاثرین سیلاب کی آبادکاری کریں گے۔