قصور
احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 10 لاکھ کی ادویات لے کر بلوچسان کے سیلاب متاثر علاقے الہ یار میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا،ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء بھی تقسیم کی جائینگی
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں واقع احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ روپیہ مالیت کی ادویات خریدی گئی ہیں اور کل بروز جمعہ میڈیکل ٹیم ادویات،خوراک و دیگر امدادی سامان لے کر بلوچستان کے علاقے الہ یار روانہ ہوگی
10 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی ادویات کی پیکنگ ہو چکی ہے جبکہ راشن و دیگر سامان کی پیکنگ جاری ہے
سینئر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ہفتہ سے بدھ تک میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور راشن و ملبوسات کی تقسیم کی جائے گی
احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی سیلاب متاثرین کیلئے دی گئی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لوگوں نے ادویات،راشن،ملبوسات و دیگر ضروری اشیاء کے ڈھیر لگا دئیے