لاہور:گھر میں سلنڈر دھماکہ،بچوں سمیت 12 افراد زخمی

0
41

لاہور: شیراکوٹ کے علاقہ میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : ایدھی حکام کے مطابق دھماکہ شیراکوٹ کے علاقہ بدرو گاؤں گھر میں ہوا۔زخمیوں میں 2سالہ نازش،۔9 سالہ عائشہ،5 سالہ نازو، 2سالہ نازمین،۔17 سالہ حمیداں،2سالہ مائلکہ،4سالہ نصبو، 3 سالہ سیف۔ 45سالہ اختر بی بی، 5سالہ نسیمہ،6سالہ کرامت اور 33سالہ باتیسہ بی بی شامل ہیں

پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے-

قبل ازیں نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا تھا فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا 16بی میں تولیہ بنانےکی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر 8 فائر ٹینڈرز کو جائے حادثے پر روانہ کیا گیا آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ایک اسنارکل اور 2واٹرباؤزر کو بھی روانہ کیا گیا۔

لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کی رپورٹ پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور تمام کمرشل گاڑیوں کو پانی بھرنے سے روکنے کی ہدایت کی تھی جبکہ رینجرز بھی موقع پر پہنچی اور جائے حادثے کو گھیرے میں لیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فیکٹری کےاندرون حصوں کےمختلف مقامات پر آگ لگی ہے، مگر کوئی ایمرجنسی ایگزیٹ گیٹ نہیں ہے، جس کے باعث فائرفائٹرز کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہےمتاثرہ فیکٹری تین منزلوں پر مشتمل ہے، ہنگامی حالات میں فیکٹری میں داخل ہونےکے راستےنہیں بنائے گئے اور نہ ہی فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات بھی موجود ہیں، جس جگہ پر فیکٹری قائم ہے وہ جگہ بھی تنگ ہے-

کراچی: تولیہ فیکٹری میں خوفناک آگ لگ گئی

Leave a reply