سیلکٹڈ کا شور مچانے والی ن لیگ نے مان ہی لیا کہ عمران خان منتخب ہو کر آئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پروڈکشن آرڈر کی بنیاد پر جیل حکام نے پارلیمنٹ میں پہنچا دیا، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو عمران خان کا خوف ہے اس لیے ہمیں آنے سے خود روکتا ہے،ہمارا حق ہے کہ ہم یہاں عوام کی بات کرسکیں،ہمیں اب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم عوام کی نمایندگی کرتے ہیں ہم پوچھیں گے کہ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں کرتے ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ملک میں جمہوریت متاثر ہورہی ہے،اسپیکرکا فرض ہے کہ وہ ہمیں اسمبلی میں آنے کی سہولت دیں،میرا ، خواجہ سعد رفیق اور راثناء اللہ کا حق ہے کہ پارلیمنٹ آئیں،اسپیکر کا کام ہے کہ وہ اسمبلی کے وقارکو محفوظ رکھیں،

شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اوراڈیالہ جیل کا زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہیے ،عمران خان کی طرح میں بھی منتخب ہو کر آیا ہوں،یہ پہلاوزیراعظم اورپہلا اسپیکرہے انہیں اس بات کا کوئی احساس نہیں ،نیب نے جوریفرنس جمع کرایا اسے پڑھ لیں سب سمجھ آ جائے گا،

نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد  ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

Shares: