گجرات: میری قوم کے جوانوں کو سیلفیاں ہی مارگئیں، روزانہ ایسے واقعات سننے میں ملتے ہیں کہ جس میںپتہ چلتا ہےکہ فلاں علاقے کا منچلانوجوان سیلفی لیتے جان دے بیٹھا ،روزانہ ایسے واقعات سننے کے باوجود پھر بھی احساس پیدا نہیں ہوتا
قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم
ذرائعے کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ گجرات میں پیش آیا،اطلاعات کے مطابق گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارہویں جماعت کا طالب جابر سروس موڑ ریلوے لائن پر موبائل فون سے سیلفی بنارہا تھا۔اس دوران لاہور سے روالپنڈی جانے والی ٹرین کی زد میں آنے سے وہ زخمی ہو گیا۔نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔گزشتہ ماہ اسی مقام پر سیلفی بناتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کی زد میں آنے سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔