سیلفی کیا لی کہ دلہن سمیت تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

نئی دہلی:سیلفی کے شوق نے منچلے نوجوان لڑکوں‌اور لڑکیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا ، جہاں‌دل کرتاہے سیلفی لے کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا جاتا ہے، اطلاعات کے مطابق بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی…

جان سے ہاتھ دھونے والے بھارتیوں کے بارے میں بھارتی میڈیا نے اہم خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع دریا پر تفریح کی غرض سے آئے ہوئے خاندان کے 6 افراد نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کی کوشش کی تو اسی دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ دریا میں سیلفی لینے کے دوران خاتون کا پیر پانی میں موجود گھڑے میں گیا تو اُن کا توازن بگڑ گیا جس کے باعث تمام لوگ دریا میں ڈوب گئے، خاتون کے شوہر نے ایک عورت کو بچایا البتہ اُن کی نوبیاہتا اہلیہ اور ایک چودہ سالہ لڑکے سمیت تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 سے 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 کے قریب نوجوان (لڑکے اور لڑکیاں) ہلاک ہوئے۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سیلفی کا رجحان صرف بھارت نہیں‌دنیا بھر میں مقبول ہے ، مگر بعض اوقات سیلفی لینے والے ایسی حرکتیں کرتے ہیں‌کہ جہاں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں‌وہاں‌اپنے پیاروں کے لیے غم بھی چھوڑ جاتے ہیں‌

Comments are closed.