کراچی ملیر لنک روڈ کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کارمیں سوار خاتون کی لاش 5 روز بعد مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق 16اگست کو لنک روڈ پر پانی کے ریلے میں گاڑی بہہ گئی تھی، گاڑی میں ڈرائیور اور ایک خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک میاں بیوی اور 4 بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ ڈرائیور کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والی مذکورہ کار کے ڈرائیور کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی حیدر آباد آ رہا تھا کہ ایک فیملی نے کہا کہ ہمیں بھی لے جائیں۔ قائد آباد سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کو لے کر بھائی حیدر آباد آ رہا تھا، تاہم شام 6 بجے کے بعد بھائی سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں ایم نائن لنک روڈ پر گزشتہ شام سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار آج صبح پانی کا لیول کم ہونے پر 2 کلومیٹر دور سے مل گئی تھی۔کار میں سوار 7 افراد سوار تھے جن میں میاں بیوی، ان کے 4 بچے اور گاڑی کا ڈرائیور شامل ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق واقعے کے بعد سے ڈپٹی کمشنر ملیر کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری تھا.

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب لنک روڈ کے اوپر سے گزرنے والے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے کار سواروں کو آگے جانے سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں رکے تھے۔
کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔

Shares: