وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پرملک بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ترجمانِ وزارت صحت کے مطابق کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل صوبائی ای اوسیز اور اغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جایں گے.

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے،ہیلتھ کیمپس میں بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی ،کیمپس میں ادویات، اہل بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایں گے.

وزیرصحت نے کہا کہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جایں گی ، ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، ٹانک، کے ہر ضلع میں بھی اسی طرح ہیلتھ کیمپس لگانے جایں گے ، بلوچستان کے 6 اضلاع مجموعی طور پر تین سو کیمپ لگائے جایں گے، بلوچستان کے اضلاع میں لسبیلا جعفر آباد/نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، بولان، موسی خیل اور ہرنائی شامل ہیں

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے ،خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع ٹوٹل چار سو ہیلتھ کیمپس لگانے جایں گے،ڈیرہ اسماعیل خان پشاور ٹانک نوشہرہ، چارسدہ، سوات، شانگلہ، دیر لوئر شامل ہیں، پنجاب کے 2 اضلاع ڈی جی خان راجن پور ٹوٹل سو کیمپ لگائے جایں گے، اندرون سندھ کے چھ اضلاع میں تین سو ہیلتھ کیمپس لگاے جایں گے ،.سندھ کے اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ/لاڑکانہ، سکھر/خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، سانگر/بدین اور شکارپور/کشمور شامل ہیں.

Shares: