پلازمہ کی فروخت شرعاً درست نہیں ہے اور اس طرح کا عمل کرنے والا قانونی اور شرعی مجرم ہو گا۔علمائے کرام کا موقف آگیا

0
33

لاہور:پلازمہ کی فروخت شرعاً درست نہیں ہے اور اس طرح کا عمل کرنے والا قانونی اور شرعی مجرم ہو گا۔علمائے کرام کا موقف آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نے کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کو پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلازمہ کی فروخت شرعاً درست نہیں ہے اور اس طرح کا عمل کرنے والا قانونی اور شرعی مجرم ہو گا۔

علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد و المدارس کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر علماء و مفتیان اور مشائخ عظام نے ایک فتویٰ میں کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے انسانیت ابتلا اور آزمائش میں ہے ، اس آزمائش اور ابتلا میں انسانیت کی خدمت کرنے والا اللہ کریم کے ہاں اجر و ثواب کا مستحق ہو گا، اسلام انسانیت کی بقاء اور سلامتی کا دین ہے اور کسی ایک فرد کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حج کے سلسلہ میں مناسب اور شریعت کے مطابق فیصلہ کرے ، اگر حج میں وبا پھیلنے کے خدشات موجود ہیں تو حج کی عددی تعداد کو مختصر کیا جا سکتا ہے تا کہ مسلمان اس اذیت و تکلیف سے دور رہیں۔

پلازمہ کیا ہے؟

پلازمہ دراصل خون کا ایک شفاف حصہ ہوتا ہے جو خونی خلیے کو علیحدہ کرنے پر حاصل ہوتا ہے، پلازمہ میں اینٹی باڈیز اور دیگر پروٹین شامل ہوتے ہیں، پلازمہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے شخص کے خون سے حاصل کیا جاتا ہے اور پھر اس کو تشویشناک حالت کے مریض میں منتقل کیا جاتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کوشکست دینے والے افراد ہر ہفتے اپناپلازمہ عطیہ کرسکتے ہیں، پلازمہ دینے والے شخص کو کسی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوسکتا ہے ،مزید بہتری آتی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےعالمگیر وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی، این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ صحت یاب ہونے والے افراد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کےلئے ہیلپ لائن نمبر 03041110161 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے فعال رہے گی۔

Leave a reply