عرب امارات میں جاری ساتواں t20عالمی کپ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ سپر 12 مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمز نے سیمی فائنل کےلئے جگہ بنا لی ہے ۔گروپ Aسے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ Bسے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ پاکستان اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا ۔
پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 10نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔انگلینڈ اپنے گروپ میں 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہا ۔انگلینڈ کو اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی دوسری طرف نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہا ،نیوزی لینڈ کو پاکستان کیخلاف شکست نصیب ہوئی تھی ۔
دونوں ٹیمیں t20عالمی میں پانچ بار پنجا آزما ہوئیں، 3 بار انگلینڈ اور 2بار فتح نیوزی لینڈ کا مقدر بنی
دونوں ٹیمیں t20 میں مجموعی طور پر 20 بار آمنا سامنا ہوا 13 میچز میں انگلینڈ اور 7میچز میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 467 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جبکہ انگلش کپتان مورگن 424 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس ایڈیشن میں جوز بٹلر 100بنانے والے واحد بلے باز ہیں
دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 11نومبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا ۔آسٹریلیا اپنے گروپ میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمر پر رہا جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہا ۔
پاکستان اور آسٹریلیا t20 عالمی کپ میں 6بار پنجا آزما ہوئے۔ دونوں ٹیمز نے 3،3میچز جیتے ہیں
2010 کے ایڈیشن میں بھی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرا چکی ہیں اس میچ میں مائک ہسی نے آخری اور میں سعید اجمل کو 4چھکے لگا کر پاکستانیوں کی ہنسی چھین لی تھی
دونوں ٹیمیں t20 میں 22مرتبہ پنجا آزما ہوئیں 13 مرتبہ فتح پاکستان کے حصہ میں آئی جبکہ 9 بار جیت آسٹریلیا کا مقدر بنی ۔
آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، کپتان ارون فنچ، سٹیو سمتھ لمبی باری کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔گلین میگزویل اس ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم ہیں ۔ آسٹریلیا کے پاس زبردست باولنگ اٹیک ہے جو کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا سکتی ہے ۔ جوش ہیزلے وڈ،پیٹ کمنز،مچل سٹارک ،ایڈم زمپا باولنگ کے شعبے میں زبردست پرفارم کررہے ہیں اور فیلڈرز بھرپور ساتھ دے رہے ہیں
دوسری طرف پاکستانی ٹیم نے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔بابر اعظم اور رضوان نے اسی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف 152 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کرکے عالمی ریکارڈ بنایا، پاکستانی کپتان بابر اعظم زبردست فارم میں ہیں اسی عالمی کپ میں 4بار 50 رنز یا اس ذیادہ بنا کر میتھیو ہیڈن اور ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ بابر اعظم اس وقت t20پر راج کررہے ہیں اس وقت دنیائے کرکٹ کے نمبر 1بلے باز ہیں ۔دوسری طرف وکٹ کیپر بلے بھی زبردست فارم میں ہیں مڈل آرڈر میں تجربہ کار محمد حفیظ، شعیب ملک، بھر پور فارم میں ہیں شعیب ملک نے اسکاٹ لینڈ کے 18 گیندوں پر 54رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔شعیب ملک نے اس عالمی کپ میں تیز ترین 50 رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔جارحانہ مزاج سے بیٹنگ کرنے والے آصف علی ایک ہی اور میں میچ کا نقشہ تبدیل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔اس کا عملی مظاہرہ پہلے نیوزی لینڈ پھر افغانستان کے خلاف ایک ہی اور میں 4چھکے لگا کر فتح افغانستان کے جبڑے سے چھین لی تھی ، فخر زمان کو بھی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ پاکستان کے پاس زبردست گیندباز موجود ہیں جوکہ مضبوط ترین بیٹنگ لائن کے پر خچے اڑا سکتے ہیں شاہین آفریدی، حارث راوف، حسن علی، عماد وسیم ،شاداب خان اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔
بابر اعظم پانچ کھیل 264 کے ساتھ سرفہرست ہیں انگلیڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر 240 کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں محمد رضوان 214 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں
سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے پاکستان کو کھیل کے تینوں شعبوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔پوری قوم کی دعائیں ٹیم پاکستان کے ساتھ ہیں
گرین شرٹس میدان میں سرخرو ہونگے پاکستانی شاہینز کینگروز کا شکار کرنے کےلئے بالکل تیار ہیں
@__GHulamMurtaza