آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کرکٹ کے معروف سپنر شین وارن نے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو لے کر اہم پیشگوئی کر دی ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کے نام ابھی فائنل نہیں ہو سکے ہیں کیونکہ پاکستان کو بھی اپنی پہلی پوزیشن پکی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز جیتنے ہوں گے تاہم پاکستان نے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں سے تینوں میچ جیت لیے ہیں اور دو میچز باقی ہیں جو کہ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ہیں-

بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان ان دونوں ٹیموں کو باآسانی شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا جب کہ دوسری پوزیشن کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان جنگ ہو گی ۔


اسی صورتحال کے مدنظر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیشگوئی کی ہے کہ ” مجھے اب بھی یقین ہے کہ یہی ٹیم اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پر رہیں گی اور سیمی فائنل، فائنل تک رسائی حاصل کریں گی ۔“

افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

ان کا کہنا تھا کہ گروپ 1 میں سے انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہے گی ، جبکہ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر پاکستان اور دوسرے پر بھارت ہو گی ۔سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کا آمنا سامنا ہو گا جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں گے ۔سیمی فائنل کے بعد فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو گا یا پھر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

Shares: