مزید دیکھیں

مقبول

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کا باہر ہو جانا شدید مالی نقصان کا سبب بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو جانا شدید مالی نقصان کا سبب بنے گا۔

باغی ٹی وی : ایک رپورٹ کے مطابق 50اوورز کے ورلڈکپ میں ایسی ہی صورتحال میں کرکٹ سے وابستہ معاشی سرگرمیاں بْری طرح متاثر ہوئی تھیں، سرمایہ آدھا رہ گیا تھا بعد ازاں بحالی کا سفر بتدریج جاری رہا،اس بار بھی اسپانسر کمپنیز، ایڈورٹائزر اور دیگر متعلقہ ادارے ہاتھ کھینچنے لگے ہیں،اس صورتحال میں مضبوط بھارتی کرکٹ بورڈ کو کم ازکم ایک بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے

واضح رہے کہ بھارت نے سپر 12 مرحلے میں ورلڈ کپ کا اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلا اور جیت حاصل کی، لیکن پھر بھی سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں-

جس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہ ہم ایک ساتھ مل کر اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خوف محسوس کرنا چاہیئے

بھارتی شائقین کو مخاطب کرتے ہوئےبھارتی کپتان نے لکھا تھا کہ آپ نےہمارا بھر پور ساتھ دیا اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ آخر میں انہوں نے یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم سب کا اب یہی مقصد ہیں کہ ہم مضبوطی سے واپس آئیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آج بوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپ میں سپر 12 مرحلے کے چار چار میچ جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کا بیان