سینیٹر سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت پر بلوچستان ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے سینیٹر کو 3 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

خیال رہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سید منیر احمد آغا نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی سے متعلق درج مقدمے میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

سرفراز بگٹی کے خلاف ایک ماہ قبل بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،سنیٹر میر سرفراز بگٹی کو حاجی توکلی بگٹی اور سسرال کے درمیان بیٹی کی جانشینی کے کیس میں حاجی توکلی بگٹی کا ساتھ دینے پر ان کے سسرال نے ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا .

مدعی کا دعوی ہے کہ حاجی توکلی بگٹی نے انکی بھانجی کو اغوا کرلیا ہے جبکہ حاجی توکلی بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان دعوں کی تردید کی کہ عدالت نے انھیں اپنی بیٹی ساتھ لے جانے کی اجازت دی ہے ویڈیو میں بچی بھی خوش خرم اپنے باپ کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آتی ہے

Shares: