سینیٹ اجلاس، پرویز مشرف کی واپسی پر جماعت اسلامی کے علاوہ سب جماعتوں کا اتفاق

0
164

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا
سابق صدر پرويز مشرف کى بيمارى اور وطن واپسى کا معاملہ ايوان بالا میں زیربحث آیا،سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم فيصلے کرنے والے نہیں ہیں پرویزمشرف باہر گئے توکوئی نہ روک سکا،جب پرویزمشرف صدر تھے تو میں جيل میں تھا ہاؤ س فلور پرکہہ ديا تھا کہ میں نے پرويز مشرف کو معاف کر دیا ،پرویزمشرف بے شک واپس آئيں يہ انکا گھر ہے،سب کے ساتھ برابر کا رویہ ہونا چاہيے،

جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پرویز مشرف اس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،اگر ہم کہیں کہ پرویز مشرف وطن واپس نہ آئے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، نواز شریف بھی علاج کے لیے یہاں سے چلے گئے، میں پرویز مشرف کے دور میں جیل میں رہا،

تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی واپسی کا مخالف نہیں،پرویز مشرف یا جو دو ہفتے کا کہہ کر ملک سے گئے تھے واپس آئیں ،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر شخص کے لیے ایک جیسا قانون ہو تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے،نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ میری ذات کی بات نہیں،نواز شریف کو جانتا ہوں انکی تقاریر بھی لکھتا رہا ہوں،آئین اور قانون توانا ہے تو وہ اپنا راستہ لے، نواز شریف نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نواز شریف جیل سے دوائی لینے بیرون ملک گئے نواز شریف خود اشتہاری ہے ، واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں ، سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کی سنجیدگی ایسی ہے کہ بجٹ دستاویز میں 7 ارب ڈالر لکھنا بھول جاتی ہے،حکومت امپورٹڈ احکامات کو مان رہی ہے،مشکل فیصلوں کے لیے دیانتدارقیادت کی ضرورت ہوتی ہے،

پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق اپوزیشن رکن سینیٹر مشتاق احمد نے سوالات اٹھا دیئے، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کے لانے کی باتیں ہو رہی ہیں نواز شریف کا بھی بیان آیا ہے ملک اور آئین کے ساتھ ظلم ہوا ،ہاتھ پاوں بندھے ہوئے ہیں، عملا غلام ہیں پرویز مشرف 10 سال سے سیاہ سفید کے مالک رہے پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین توڑا عدلیہ پر شب خون مارا

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف معمولی بیمار ہیں اور اپنے گھر پر ہیں

نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت کو چاہیے کہ ان کو تمام تر سہولیات فراہم کرے

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

Leave a reply