سینیٹ انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے خاموشی توڑ دی

0
34

سینیٹ انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے خاموشی توڑ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خاموشی توڑ دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سینٹ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف حلقوں کی طرف سے بیانات بھی جاری کئے گئے اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں کے بارے بھی آراء کا اظہار کیا گیا جس سے کچھ ابہام پیدا ہوا۔ابھی تک الیکشن کمیشن نے اس بارے کوئی بیان جاری نہ کیا تھا مگر اب محسوس کیا گیا ہے کہ صورت حال کو آئین اور قانون کی روشنی میں واضح کیا جائے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ سینٹ آف پاکستان کےنصف اراکین مورخہ 11 مارچ 2021 ءکو اپنی 6 سالہ مدت میعاد پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ۔ آئین کے آرٹیکل 224 کے ذیلی آرٹیکل 3 کے تحت جو نشستیں اپنی مدت میعاد مکمل ہونے کے بعد خالی ہونگی ان پر الیکشن کا انعقاد قبل از 30 ایام نہیں ہو سکتا۔ یعنی ان خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد آئین کے مطابق 10 فروری 2021ء سے قبل نہیں ہوسکتا ۔عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4 سے 5 انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اس بار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہاں اس امر کا واضح کرنا بھی ضروری ہے ۔کہ آئین کے آرٹیکلز 218(3) ، 224(3) اور الیکشن ایکٹ2017 کی شق 107کے تحت سینٹ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ۔ اور ان کو آئین اور قانون کی روشنی میں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔

سینیٹ کے 52 ارکان 12 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔

سینیٹ ذرائع کے مطابق ان بے روزگارہونےوالوں میں پیپلزپارٹی کے رحمان ملک، رضا ربانی، فاروق ایچ نائک، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جب کہ عثمان کاکڑ،عبدالغفور حیدری کی مدت بھی پوری ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ جو ہورہے ہیں ان کے نام یہ ہیں‌ سجاد طوری، مومن آفریدی، تاج آفریدی، اورنگزیب اورکزی ریٹائرڈ بھی ہوجائیں گے۔

ن لیگ کو اس کا بہت زیادہ نقصان ہوگا کیوںکہ ن لیگ کوسینیٹ میں جارحانہ اندازاپنانے والوں سینیٹروں سے ہاتھ دھوناپڑےگا ، ان میں ن لیگ کے پرویزرشید، راجا ظفرلحق، مشاہداللہ خان، جاوید عباسی، کلثوم پروین بھی اپنی مدت پوری کر رہے ہیں۔

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے 6 ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں محسن عزیز، شبلی فراز، نعمان وزیر، مہر تاج، روغانی اور ذیشان خانزادہ شامل ہیں۔

ستارہ ایاز، طاہربزنجو، سرفراز بگٹی کے بھی 6سال مکمل ہوجائیں گے جب کہ میر کبیر شاہی اور اشوک کمار بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

Leave a reply