سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا معرکہ آج ہو گا

اراکین نے حلف اٹھا لیا، سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کی اور صادق سنجرانی کو دستبردار ہونے کا مطالبہ کر دیا، دوسری جانب حکومتی موقف بھی سامنے آیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ ہال میں کیمرہ اپوزیشن نے لگایا ہے،ہم نے اپوزیشن کو بے نقاب کر دیا ہے، آج حکومتی امیدوار ہی جیتیں گے،اپوزیشن کو رسوائی ہو گی،یہ کیمرے لگانا اپوزیشن کی ہی کوشش ہے گیلانی صاحب ہار رہے ہیں

وفاقی وزیر فواد چوھدری نے کہا کہ دیکھ تو لیں کیمرے کام بھی کرتے ہیں یا نہیں کرتے، آج کل اتنے بڑے کیمرے تو بچوں کے پاس بھی نہیں ہوتے،اصول کی بات ہے کہ کیمرے نہیں لگائے جاسکتے، پتا نہیں پہلے تھے یا نہیں تھے، 15 منٹ میں بات سامنے نہیں آئے گی، سیکریٹری سینیٹ ذمے دار ہیں کہ انکوائری کریں، یہ کیمرے کوئی سیریس معاملہ نہیں ہے،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیا سینیٹرعبدالکریم حلفیہ کہیں گے کہ انہوں نے عدم اعتماد کا ووٹ سنجرانی کو نہیں دیا تھا؟ شام کورزلٹ ملنے پر الیکشن کمیشن کی جاری کردہ پریس ریلیز ضرور ہاتھ میں رکھیں الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز میں خفیہ ووٹنگ کی خوبصورتی حسن اور فضائل بیان تھے،

قبل ازیں پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سینیٹ ہال سے کیمرہ برآمد ہو گیا ہے۔ جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرہ برآمد ہوا ہے۔ شازیہ مری نے پی ڈی ایم ارکان کو کیمرہ برآمدگی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔ ٹی وی کے پیچھے کیمرہ ملا ہے، ہم اس پر لائحہ عمل بنا رہے ہیں، جیتنے کے لئے حربے استعمال کر رہے ہیں شاید یہ شبلی فراز کا حربہ ہے

نو منتخب اراکین سینیٹ نے حلف اٹھا لیا،پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے نومنتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیا، حلف کے وقت ایوان میں اپوزیشن اور حکومت اتحاد کے تمام سینیٹرز موجود تھے، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی بھی ایوان میں موجود تھے

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آج 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،حکومت اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں

سینٹ سے 52 سینیٹرز گزشہ روزریٹائرڈ ہو گئے کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں،نو منتخب ارکان سینیٹ نے 12 مارچ کو چھ سال کی مدت یعنی 2021سے 2027تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھایا،

یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ویڈیو "لیک” تہلکہ مچ گیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کس سے مانگی مدد؟

ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،مولانا نے کس سے رابطہ کر لیا؟

انشااللہ ہم جیت جائینگے،یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر پر امید

ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مریم نواز کا بڑا انکشاف

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون؟ وزیراعظم کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی

تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی

سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق

نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن

Shares: