سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا معرکہ آج ہو گا
پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے دوبارہ پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کر دی اور اپوزیشن کے احتجاج پر کہا کہ رضاربانی آپ سینیٹ چیئرمین رہے ہیں ،تحمل کامظاہرہ کریں، اگر کسی کوشبہ ہواتو دوبارہ پولنگ بوتھ بنائے جاسکتے ہیں حلف برداری کے موقع پر کوئی اور نقطہ نہیں اٹھایا جاسکتاآج کے اجلاس میں رول کے مطابق کوئی اور بزنس نہیں ہوگا،اپوزیشن نئے بوتھ کا معائنہ کرسکے گی ،حلف کے بعد پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز کو دستخط کے لیے بلایا اور کہا کہ ایک دوسرے کو برداشت کریں،
ن لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پولنگ بوتھ کے اوپر دو کیمرے لگے ہوئے تھے، کسی کو نہیں پتا کتنے کیمرے اور مائیکرو فون لگے ہوئے ہیں،بظاہر لگتا ہے کیمرہ بھی ہے اور مائیکرو فون بھی ہے، بوتھ میں 30 سے 40 کے قریب سوراخ تھے تاکہ پتا نہ چلے کہ کیمرا ہے یا نہیں، ایک کیمرے کا رخ ایسا تھاکہ ووٹ ڈالنے والا شخص نظر آتا،دوسرے کیمرے کا رخ ایسا تھا کہ بیلٹ پیپر صاف نظر آتا،یہ کیمرے کس لیے لگائے گئے ہیں ، پم پیچھے نہیں ہٹیں گے جو بھی نتیجہ نکلے گا انجام تک جائین گے، الیکشن میں کیمرے کیوں؟ حکومت کو اپنوں پر اعتماد نہیں، اس سے پتہ چلے گا کہ ہارس ٹریڈنگ کس طرح ہو رہی ہے
پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ سیکیورٹی بریج کس نے کی؟ آج چوری پکڑی گئی، اسکے ذمہ دار کون ہیں اس پر تحقیقات اور کاروائی ہونی چاہئے،ذمہ داروں کا تعین ہونا ضروری ہے،معاملے سے متعلق ہم مشاورت کریں گے،پولیس کیمروں کو ہماری موجودگی میں بطور ثبوت تحویل میں لیں، سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ یہ الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوگا، ڈسکہ نمبر 2ہونے جارہا ہے،
نو منتخب اراکین سینیٹ نے حلف اٹھا لیا،پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے نومنتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیا، حلف کے وقت ایوان میں اپوزیشن اور حکومت اتحاد کے تمام سینیٹرز موجود تھے، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی بھی ایوان میں موجود تھے
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق آج 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،حکومت اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں
سینٹ سے 52 سینیٹرز گزشہ روزریٹائرڈ ہو گئے کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں،نو منتخب ارکان سینیٹ نے 12 مارچ کو چھ سال کی مدت یعنی 2021سے 2027تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھایا،
یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کے لئے وزیراعظم نے امیدوار کا کیا اعلان
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن، اگلا بڑا معرکہ کب ہو گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟
گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ویڈیو "لیک” تہلکہ مچ گیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے لئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کس سے مانگی مدد؟
ہمارے اراکین پر سنجرانی کو ووٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،مولانا نے کس سے رابطہ کر لیا؟
انشااللہ ہم جیت جائینگے،یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر پر امید
ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مریم نواز کا بڑا انکشاف
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون؟ وزیراعظم کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی
تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی
سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا
پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق
نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ