سینیٹ میں حکومتی امیدواروں کی جیت، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملی،دونوں افراد کا انتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے،ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے،خوشی ہےیہ 2 عہدےبلوچستان اورسابق فاٹاکوملے،ماضی میں پیچھےرہ جانے والےعلاقوں کو قومی دھارےمیں لانا ہماری پالیسی ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا
قبل ازیں بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت/ ڈویژن / محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے