سینیٹ میں شکست کے بعد وزراء کی کانفرنس نے پی ٹی آئی کو مشکل میں‌ ڈال دیا

0
35

سینیٹ میں شکست کے بعد وزراء کی کانفرنس نے پی ٹی آئی کو مشکل میں‌ ڈال دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراکی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا،

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا،پریس کانفرنس ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا،شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزرا نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے شاہ محمود قریشی نے کہا الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری صحیح طریقے سے نہیں نبھائی

الیکشن کمیشن پیمرا کی جانب سے ریکارڈ ملنے کے بعد تحقیقات اور اس پر فیصلہ کرے گا کہ کیا کاروائی کرنی ہے

واضح رہے کہ اسلام آباد میں وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ جن کو ہمارے حلیفوں کو نظریہ اچھا لگے گا وہ ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ہم اپنے نظریے کیساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن کمیشن شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔پہلے بھی الیکشنز میں ایسا ہوتا رہا ہے،مگر ہم نے اس پر ایکشن لیا اور 20 اراکین اسمبلی کو باہر نکالا۔ ہم چاہتے تھے کی خرید وفروخت کی سیاست سے ہمیں چھٹکارا مل جائے ، ہم نے آئینی ترمیم کی کوشش کی ، ہم رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ بھی گئے۔ خواتین کی نشست پر اپوزیشن کو دلچسپی نہ تھی۔ الیکشن سے پہلے جو ویڈیو اور آڈیو سامنے آئی اس پر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہاں کوئی بھی موجود نہ تھا۔

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں بڑے اپ سیٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے دوران شفقت محمود نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اس میں پتہ چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ کھڑا ہے، اگر کوئی باضمیر ہے تو اس میں الگ ہوجائے۔

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

Leave a reply