سینیٹ الیکشن کے بعد اعتماد کے ووٹ لے کر ڈرامہ رچایاگیا، بلاول نے ایسا کیوں کہہ دیا

باغی ٹی وی : پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نےبھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام کااعلان نہیں کیا۔ سینیٹ الیکشن کے بعد اعتماد کے ووٹ لے کر ڈرامہ رچایاگیا۔ یہ غیرجمہوری طریقےسےیوسف رضاگیلانی کوروکناچاہتےہیں۔ امیدہےالیکشن کمیشن کوئی غیرآئینی اقدام نہیں کرے گا، 12مارچ کوپی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کاانتخاب جیتےگی۔

بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر جمہوری طریقوں سے ہمارے امیدوار کو روکنا چاہتی ہے، تاہم ہم الیکشن کمیشن وعدالت سے امید رکھتے ہیں کہ وہ آئین و قانون کے مطابق کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق پوری قیادت ایک پیچ پرہے، اگر فیض آباد کا نام لیا ہے تو فیض آباد پنڈی میں بھی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک اعتماد لاکر پھر انہیں کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں، پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے،یوسف رضا گیلانی کے انتخاب نے پورے ملک کو ہلا دیاہے،ہم چاہیں گے آیندہ بھی پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو، پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے، پنجاب میں تحریک اعتماد لاکر پھر انہیں کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں،
https://twitter.com/BhttoForce/status/1369001039530242054?s=20
مریم نواز کا کہنا تھا حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کےلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے،حکومت بتائے چیئرمین سینیٹ کےلیے امیدوار کس بنیاد پر کھڑا کیاہے،قوم چیئرمین سینیٹ انتخاب کےلیے شو آف ہینڈز کا انتظار کررہی ہے.2018میں بدترین دھاندلی کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن جیت گئی،

Shares: