سینیٹ آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل بھاری اکثریت سے منظور کر لیا اب آرٹیکل( 62 ون ایف)کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوسکے گی

الیکشن کی تاریخ کا اختیار صدر مملکت سے واپس لیکر الیکشن کمیشن کو دینے کا بل سینیٹ سے کثرت رائے سے منظورکر لیا گیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا ،دوران اجلاس وزیر مملکت شہادت اعوان نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ،بل کے مطابق الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جب کہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا ،بل کے متن کے مطابق آئین میں جس جرم کی مدت سزا متعین نہیں اس میں نااہلی پانچ برس سے زیادہ نہیں ہوگی الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نااہلی سے متعلق سیکشن 232 میں ترمیم کا بل پیش گیا، جس میں کہا گیا کہ اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار، طریقہ اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کیا گیا ہے ،مذکورہ بل کے مطابق سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا کسی بھی عدالتی فیصلے، آرڈر یا حکم کے تحت سزا یافتہ شخص فیصلے کے دن سے پانچ سال کے لیے نااہل ہو سکے گا ،سینیٹ میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم بل کی مخالفت کی گئی ،

سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر اور اراکین کی مراعات کا بل بھی منظور کرلیا گیا جسے سینیٹر کہدہ بابر، منظور احمد، رضا ربانی اور دیگر نے ایوان میں پیش کیا

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت اکتوبر میں ہوں گے ، اسمبلی کی مدت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، آئین کے مطابق معاشی ایمرجنسی نافذ کرکے اسمبلی کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے ، حکمران اتحاد وقت پر انتخابات چاہتا ہے ،نظرثانی قانون صرف نوازشریف کیلئے نہیں سیکڑوں افراد کو فائدہ ہوگا، نواز شریف الیکشن مہم کی قیادت کرینگے ،

پاکستان کا نام پلاٹستان رکھنا چاہئے،زرقا تیمور
پی ٹی آئی خاتون سینیٹر زرقا تیمور نے تہلکہ خیز تقریرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام بدلنا چاہئے،پاکستان کا نام پلاٹستان رکھنا چاہئے، اس میں ملک ریاض، علیم خان کا نام ہے، صابر مٹھو، اب ملک بوستان آ گئے انکو عہدے دیں، ملک ریاض کو پاکستان کا وزیراعظم بنائیں،یہ لوگ ہیں اصلی، باقی کھلواڑ ہے، پرانے پاکستان میں کس کو ریلیف دیا جا رہا،عمران خان پر کیس بنائے گئے، ابھی جو مقدمہ بنایا عمران خان اور اسکی بہن پر ، اس کی جو تاریخ لکھی گئی وہ 30 فروری لکھی گئی، تاریخ میں کبھی 30 فروری کی تاریخ آئی، 160 کیس میں انکو کچھ نہیں ملنا، جبر کا موسم کب بدلے گا، ہم بدلیں گے تب بدلے گا،

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد آئینگے ،قوم جانتی ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے،مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،ہم موسمی پرندوں پر یقین نہیں رکھتے ہمارے پاس اضافی امیدوار ہیں ، مسلم لیگ ن اپنے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی

Shares: