ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں،وزیرِ اعظم

بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں ,وزیر اعظم
0
46
pm meeting

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان نے بجٹ 2024۔23 میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے ازالے کے اقدامات کی شمولیت کو سراہا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈی جی ایف ڈبلیو او، ڈی جی این ایل سی، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو سی ڈی کے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں. ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے.

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیراتی کام کی خود نگرانی کرکے معیار کو یقینی بنائیں. ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے. ترقیاتی منصوبوں کی لینڈ اسکیپنگ کرتے وقت بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جائے.

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے ،وزیر اعظم
دوسری جانب وزیر اعظم سے جعفر خان مندوخیل کی زیر قیادت ن لیگ ن بلوچستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ،وفد میں جمال شاہ کاکڑ سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی ، عامر افضل مندوخیل شامل تھے،وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے ، حکومت بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے،بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلٰی تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت ، لیپ ٹاپ فرایم کرے گی،

Leave a reply